فضاء علی اور مشی خان میں لفظی جنگ’ سوشل میڈیا پر نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی اور اداکارہ مشی خان کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے، جس نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب مشی خان نے فضا علی کے ڈاکٹر نبیہا علی خان کے وائرل انٹرویو پر تنقیدی تبصرہ کیا، اس کے بعد دونوں اداکاراں کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ شروع ہو گیا اور معاملہ ذاتی نوعیت اختیار کر گیا۔فضا علی نے انسٹاگرام پر ردعمل دیتے ہوئے مشی خان کو مخاطب کرتے ہوئے انہیں جنرل رانی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے بہت سے با اثر لوگوں سے تعلقات ہیں، اس لیے آپ جو چاہیں کہہ سکتی ہیں، جبکہ میں صرف ایک میزبان اور اداکارہ ہوں اور اتنے زیادہ رابطے نہیں رکھتی۔فضا علی نے مزید کہا کہ جس انداز میں آپ نے مجھے نشانہ بنایا، اسی وجہ سے اللہ نے اپنا انصاف دکھایا اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے موقع پر آپ کی رقص کی پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں