35

فضائی آلودگی والی فیکٹریاں اور بھٹے بند کرائے جائیں

فیصل آباد(پ ر) چیئرمین مکی کلاتھ مارکیٹ شیخ یوسف گچھا ‘صدر شیخ فاروق فیاض اور سیکرٹری جنر ل شیخ احمد قادری نے کہا ہے کہ سموگ سے بچائو کیلئے مارکیٹیں بند کروانے کی بجائے فضائی آلودگی والی فیکٹریاں اور بھٹے بند کروائے جائیں ۔ تاجروں کے معاشی حالات پہلے ہی بہت کمزور ہیں خدا را ایسے اقدامات سے تاجروں کا معاشی قتل نہ کیا جائے ۔ بلکہ معاشی حالات کے تناظر میں تاجروں کو ریلیف دینے والی پالیسیاں بنائی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں