116

فضائی آلودگی کی موجب فیکٹریاں پنجاب حکومت کے ریڈار پر آگئیں

لاہور(بیوروچیف)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فضائی آلودگی کا موجب فیکٹریاں پنجاب حکومت کے ریڈار پر آگئیں جبکہ 6جون کو وزیراعلیٰ کے حکم پر پلاسٹک بیگز بھی بین کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق بہتر ایر کوالٹی انڈیکس کیلئے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجٹلازڈ کرنے کا حکم دیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز انسداد سموگ کیلئے گراس روٹ لیول سے اقدامات اٹھانے پر سنجیدہ ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی عملی سوچ کے تحت پنجاب کے ڈویژنل انڈسٹریل زونز میں ایمشن کنٹرولر لگانے اور مانیٹرنگ کے لیے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈاؤن ہوگا۔اجلاس میں بھارت کے ساتھ کراس باڈر ون ٹو ون ایگریمنٹ سائن کرنے پر بھی اتفاق رائے طے پایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں