فضل کریم کی دینی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سنی اتحاد کونسل کا ہنگامی اجلاس الحاج قدرت اللہ اقبال واہلہ سابق ضلعی صدر جمعیت علماء پاکستان چیئرمین سپریم کونسل پاکستان واہلہ ہائوس دفتر میں انعقاد پذیر ہوا۔ جس میں کثیر تعداد میں علماء کرام طالب علم رہنمائوں معززین شہریوں نے شرکت کی اور صاحبزادہ حاجی محمد فضل کریم کی دینی ملی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ کے ایم انجم نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم نے تحریک نظام مصطفےٰۖ اور یوم تحریک ناموس رسالتۖ پر آپکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کیا۔ محمد توقیر واہلہ صدر سبزی منڈی غلام محمد آباد نے کہا کہ صاحبزادہ فضل کریم نے ساری زندگی ملک پاکستان میں نفاذاسلام اور مقام مصطفےٰۖ کے تحفظ کیلئے وقف کیے رکھی یوم تحریک ناموسۖ کے موقع پر خطاب ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں