فضول خرچی سے ہمیشہ بچتا ہوں’ سلمان خان

دبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران انکشاف کیا کہ وہ اب بھی ایک 1 بی ایچ کے (ایک بیڈ روم، ایک ہال اور ایک کچن) کے اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں، جس پر مداحوں نے انہیں گرانڈڈ قرار دیا۔سلمان خان نے یہ بات دبئی میں مشہور شخصیات کی تقریب کے دوران بتائی، انہوں نے اپنی سادگی پر مبنی رہائش کے بارے میں بات کر کے بہت سے لوگوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا’سلمان خان کے ہم عصر سپر اسٹار شاہ رخ خان کا بنگلہ منت ممبئی کی سب سے مشہور اور نمایاں جگہوں میں سے ایک ہے جبکہ سینئر ترین اسٹار امیتابھ بچن کا گھر بھی خاصی شہرت رکھتا ہے۔ماضی کے سپر اسٹار راجیش کھنہ کا بنگلہ آشیرواد بیحد مقبول تھا۔ تاہم اس سب کے درمیان سلمان خان نے اپنے پورے خاندان کے ساتھ اپنے اپارٹمنٹ میں ہی رہنے کو ترجیح دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں