فضیلہ قاضی نے عروج پر اپنا کیریئر قربان کرنے کی وجہ بتا دی

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کیریئر کی قربانی دینے کی وجہ بیان کردی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اداکارہ فضیلہ قاضی اور غزل صدیقی نے شرکت کی اور کیریئر اور گھریلو زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔اداکارہ غزل صدیقی نے بھی اپنی زندگی کا اہم فیصلہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر آکسفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی تھے اور چاہتے تھے کہ ہمارا بیٹا بھی اعلی تعلیم حاصل کرے، جب وہ 11 سال کا ہوا تو ہم نے پاکستان چھوڑ دیا، نوکریاں چھوڑ دیں اور کینیڈا ہجرت کر گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ میری کوشش تھی کہ بیٹا ہمارے کلچرل ویلیوز کے ساتھ پروان چڑھے اور یہ تربیت صرف ایک ماں ہی دے سکتی ہے اسی لیے میں نے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا۔فضیلہ قاضی بتایا کہ میں نے ایک نئے ٹی وی چینل میں نوکری شروع کی تھی اور کئی دیگر اداکار بھی وہاں کام کر رہے تھے، اگر میں وہ نوکری نہ چھوڑتی تو شاید آج میں بہت زیادہ کامیاب ہوتی لیکن قیصر چاہتے تھے کہ میں یہ چھوڑ دوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں