فلائی اوور کو 10 مارچ تک ٹریفک کیلئے کھول دیا جائیگا

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں 47 پل فلائی اوور اور قینچی موڑ سے ملت آباد پل تک دورویہ سٹرک کی تعمیر بارے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم بھی شریک تھے۔ ایس ای ہائی ویز رانا عابد علی نے دونوں پراجیکٹس پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 47 پل فلائی اوور کی کارپیٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔ فلائی اوور کے لنٹر کے جوڑ لگائے جارہے ہیں جو ایک ہفتہ میں مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ فلائی اوور کو 10 مارچ تک ٹریفک کے لیے چالو کر دیا جائے گا۔ انہوں نے فلائی اوور کے سروس روڈز کی تعمیر سے پہلے پی ٹی سی ایل ، فیسکو ، سوئی گیس اور سمال انڈسٹری کی سروسز کی متبادل جگہ منتقلی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سیور لائین کی تبدیلی کی تفصیلات اور ٹائم لائنز سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں فلائی اوور کے دونوں اطراف یوٹرن اور فٹ پاتھ بنانے ، پارکنگ ایریاز اور گرین بیلٹ کی تعمیر کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ کمشنر کو قینچی موڑ سے ملت آباد پل تک زیر تعمیر سٹرک کے ابتک کے کام اور منصوبہ کی تکمیل کی ڈیڈ لائن کے بارے بھی آگاہ کیا گیا۔ کمشنر جہانزیب اعوان نے دونوں منصوبے کم سے کم مدت میں مکمل کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو ایک ٹیم کی صورت میں کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام الناس کو جلد ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ، فیسکو ، سمال انڈسٹری ، سیکرٹری آر ٹی اے، سی او ایم سی، کنٹونمنٹ بورڈ ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، ٹریفک پولیس کے علاؤہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں