فلسطینیوں کا خون ناحق رنگ لا کر رہے گا،سعد رفیق

لاہور(بیوروچیف) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ غزہ میں حالیہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا المیہ وقوع پذیر ہے اسرائیل کی شیطانی ریاست امریکی حکمرانوں کی بدمست طاقت کے سائے تلے فلسطینیوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ایکس پرجاری اپنے بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ دنیا بھر میں اقوام عالم اور انسانی ضمیر کی چیخ و پکار کے باوجود صیہونیوں کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ،مصلحتوں ، بزدلی اور کوتاہ نظری کا شکار مسلم حکمران کبوتر کی مانند آنکھیں بند کر کے محو ِ خواب ہیں۔یہ ظلم عظیم قہر الٰہی کو دعوت دے رہا ہے ،دنیا ان دیکھی آفت کی جانب بڑھ رھی ہے،فلسطینیوں کا خون ناحق رنگ لا کے رہے گا،ظالم ، اس کے سہولت کار اور ظلم پر چپ رہنے والے سب بھگتیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں