غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کی فلسطینی آبادی کو بے دخل کرکے مصر کے علاقے جزیرہ نما شمالی سینائی میں منتقل کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔امریکی ویب سائٹ وکی لیکس نے منصوبے سے متعلق اسرائیلی حکومت کی خفیہ دستاویز جاری کردی ہیں۔دستاویز کے مطابق زمینی آپریشن سے قبل فلسطینیوں کو غزہ کا شمالی حصہ خالی کرنے کو کہا جائیگا، جس کے بعد غزہ کے شمالی اور جنوبی حصوں میں اسرائیلی دفاعی فوج کارروائی کرے گی۔اسرائیل کا یہ بھی منصوبہ تھا کہ غزہ اور مصر کے درمیان رفح بارڈر پر کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، شمالی سینائی میں خیمہ شہر قائم کا جائیگا اور مصر میں فلسطینیوں کو آباد کرنے کے لیے شہر تعمیر کیا جائیگا۔
49