فلسطینی بچی کی شہادت پر بننے والی فلم نے ایوارڈ جیت لیا

وینس (شوبز نیوز) غزہ جنگ کے حوالے سے بننے والی فلم دی وائس آف ہند رجب وینس فلم فیسٹیول میں دوسرے انعام کی حقدار قرار پائی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق فلم دی وائس آف ہند رجب کے ذریعے ہدایت کارہ بین ہانیہ نے فلسطینی مظلوم بچی کوخراج خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔اٹلی میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں پیش کی جانے والی یہ شاندار فلم ایک 5 سالہ فلسطینی بچی کی حقیقت پر مبنی کہانی ہے، جسے اسرائیلی قابض افواج نے غزہ پر حملے کے دوران شہید کر دیا تھا۔اس فلم کی ہدایات تنزانیہ فرانسیسی نژاد کاتر بین ہانیہ نے دی ہیں۔وائس آف ہند رجب اس فیسٹیول میں سب سے زیادہ موضوعِ بحث رہی، اسی فلم کو یہاں 23 منٹ کا اسٹینڈنگ اوویشن بھی دیا گیا تھا۔اس فلم کو وینس فلم فیسٹیول میں سلور لائن پرائز سے نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں