13

فلسطین میں جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وائس چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ جنگ بندی کا اقدام امن عالم، انسانی ہمدردی اور بین الاقوامی انصاف کی بحالی کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ بے گناہ فلسطینی عوام پر مسلسل مظالم اور مسجداقصیٰ کی حرمت کی پامالی نے پوری امت مسلمہ کے دلوں کو زخمی کیا اور بیت المقدس کے تحفظ کیلئے امت مسلمہ کا اتحاد بیداری اور سفارتی حکمت عملی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ انصاف ، آزادی اور اخوت فلسطین کے پائیدار امن کے ستون ہیں۔ مرکزی علماء کونسل پاکستان اُمت مسلمہ سے اپیل کرتی ہے کہ بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ وہ دو ریاستی حل کے عملی نفاذ کیلئے سنجیدہ شفاف اور غیر جانبدار کردار اداکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں