فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فلسطین غزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر تمام امت مسلمہ کے لئے خوشخبری اور سکون کا باعث ہے ۔ کیونکہ جنگ میں اب تک لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں جنگ بندی کا فیصلہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان بلکہ پوری پاکستانی قوم فلسطین غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتی ہے ۔ فلسطین کے مسئلہ کا حل ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی دور کرنے اور جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے والے تمام ممالک و افراد خصوصا سعودی عرب ، قطر و مصر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے صلح اور امن و امان قائم کرنے میں اپنا اہم اور مثر کردار ادا کیا ۔ سعودی عرب کا یہ کردار امت مسلمہ کے اتحاد اور خطے میں امن و استحکام کے قیام کی بہترین اور نمایاں مثال ہے ۔
2