16

فلمساز بننا چاہتا تھا، قسمت اداکاری کے میدان میں لے آئی’ شاہ رخ

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں اداکار نہیں فلم ساز بننا چاہتا تھا مگر قسمت اداکاری کے میدان میں لے آئی۔ایک انٹرویو میں شاہ رخ نے بتایا کہ ابتدا میں اداکار بننے کا خواہش مند نہیں تھا بلکہ اصل شوق فلم سازی تھا۔شاہ رخ نے کہا کہ میں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماس کمیونیکیشن اسی لئے کیا تاکہ ہدایتکاری سیکھ سکوں لیکن قسمت انہیں اداکاری کے میدان میں لے آئی، جہاں وہ آہستہ آہستہ انڈسٹری کے صفِ اول کے اداکار بن گیا۔ شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان سے متعلق بتایا کہ آریان نے بھی میری طرح اداکاری کی بجائے فلم میکنگ کو ترجیح دی ہے اس ہی لئے وہ کسی فلم میں بطوراداکار شامل نہیں ہورہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں