فلمسٹار رانی کو مداحوں سے بچھڑے32برس بیت گئے

لاہور(شوبز نیوز)فلمسٹار رانی کومداحوں سے بچھڑے 32 برس بیت گئے ۔پاکستانی فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن کی معروف اداکارہ رانی جس کا اصل نام ناصرہ تھا ،8 دسمبر1941 کو لاہور کے علاقے مزنگ میں پیدا ہوئیں ، اداکارہ رانی کی والد ہ گلوکارہ مختار بیگم کے ساتھ کام کرتی تھی اوروہ اپنی بیٹی کو بھی گلوکارہ بنانا چاہتی تھی تاہم رانی کی آواز گلوکاری کیلئے مناسب نہیں تھی۔رانی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1962میں انورکمال پاشا کی فلم محبوبہ میں ایک ثانوی کردار سے کیا ۔انہوں نے اردواور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔اداکار ہ رانی نے معروف کرکٹر سرفراز نواز سے شادی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں