فلمسٹار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 20سال گزر گئے

لاہور(شوبز نیوز)فلم اسٹار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 20 سال گزر گئے۔ تفصیلا ت کے مطابق کچھ لوگ فنکار ہوتے ہیں اورکچھ مکمل فن، فلم اسٹار رنگیلا صرف فنکار نہ تھے وہ قہقہوں کا استعارہ تھے۔اپنے طویل کیریئر کے دوران لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے فلم سٹار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 20سال گزر گئے۔یکم جنوری 1937میں کرم ایجنسی کے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والے محمد سعید خان عرف رنگیلا نے فن مزاح کو فلموں کا لازمی جز بنادیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں