3

فلمسٹار شان کی فلم ”بلھا” عیدالفطر پر ریلیز ہو گی

کراچی (شوبز نیوز) شیک فلمز نے اپنی بڑی پاکستانی پنجابی ایکشن فلم بلھا کا موشن پوسٹر جاری کر دیا ہے، جس کے بعد شائقینِ سینما اور فلمی حلقوں میں زبردست جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔ فلم میں پاکستان کے سپر اسٹار شان شاہد مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ دیگر نمایاں اداکاروں میں مونا لیزا، نعیمہ بٹ، عدنان بٹ، علی جوش، ماہم مرزا اور آصف خان شامل ہیں۔یہ فلم تقریبا 30 سال بعد شان شاہد اور سلیم شیخ کی اسکرین پر یادگار واپسی بھی ہے، جس کا شائقین طویل عرصے سے انتظار کر رہے تھے فلم کی تقسیم ایچ کے سی انٹرٹینمنٹ کے تحت کی جا رہی ہے فلم کے موشن پوسٹر نے بلھا کے شاندار انداز، سنسنی خیز فضا اور بصری وسعت کی ایک جھلک پیش کی ہے۔اسی سلسلے میں فلم کا باضابطہ ٹیذر لانچ ایونٹ 30 جنوری 2026 کو سینی اسٹار، شِنہوا مال، لاہور میں منعقد کیا جائے گا، جس میں فلم کے فنکاروں، تخلیقی ٹیم اور میڈیا نمائندگان کی شرکت متوقع ہے۔فلم عیدالفطر 2026 پر ملک بھر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ نامور ہدایتکار شعیب خان کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بلھا ایک ایسے جدید دور کے ہیرو کی کہانی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں