17

فلموں کی ہر دلعزیز فنکارہ شمیم آراء کو مداحوں سے بچھڑے 9برس ہو گئے

فیصل آباد (شوبز نیوز) معروف فلم آرٹسٹ شمیم آراء کی آٹھویں برسی گزشتہ روز فیصل آباد میں منائی گئی ایم یوسف عزیز کی جانب سے اداکارہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے اعوان چوک گلستان کالونی میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں مختلف طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی اور اداکارہ کے فن اور کردار نگاری کی تعریف کی۔ تقریب میں اداکارہ کی تصاویر آویزاں کی گئیں تھیں جبکہ اس موقع پر مقامی بینڈ گروپ نے المیہ طرز کے گانوں کی دھنیں بجائیں اور فلمسٹار کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں