فلمی کردار کو ٹھکرانے پر آج بھی افسوس ہے،جینیفر لوپیز

نیویارک (شوبز نیوز)ہالی ووڈ گلوکارہ اور اداکارہ جینیفر لوپیز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا فلمی کردار ٹھکرا دیا تھا جو بعد میں اسے ادا کرنے والی اداکارہ کے لیے آسکر ایوارڈ کی نامزدگی کا سبب بنا اور آج بھی میں اس فیصلے کو یاد کر کے دکھ محسوس کرتی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جینیفر لوپیز نے یہ اعتراف ایک ریڈیو شو میں کیا ہے اور بتایا ہے کہ ایک فلم کی پیشکش تھی جسے انہوں نے ٹھکرا دیا تھا کیونکہ وہ سمجھتی تھیں کہ اس کا اسکرپٹ اچھا نہیں تھا۔جینیفر لوپیز کو میوزیکل ڈرامہ فلم کِس آف دی اسپائیڈر ویمن میں اپنے معاون کردار کے لیے آسکر کی نامزدگی کی توقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں