فلم ”امرائو جان” کی دوبارہ ریلیز۔ ریکھا کی اسی انداز میں پریمیئر میں شرکت

ممبئی(شوبز نیوز)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا نے اپنی 1981 کی فلم امراو جان کی دوبارہ ریلیز کے موقع پر خود کو اسی انداز میں تیار کیا۔اس فلم کے تھیٹر پر دوبارہ پریمیئر کی تقریب جمعرات کی شب ممبئی میں منعقد ہوئی، تقریب میں بالی ووڈ کے معروف اداکار بشمول عامر خان، عالیہ بھٹ، تبو اور ہیما مالینی بھی موجود تھیں۔بالی ووڈ ستاروں کی موجودگی نے اس ریڈ کارپٹ تقریب کو مزید رنگین بنا دیا۔دلکش ریکھا تقریب میں اپنی 1981 کی کلاسک فلم کے مشہور کردار سے مشابہہ لباس پہن کر شریک ہوئیں۔اس موقع پر تمام نگاہیں ان کی جانب تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں