فلم انڈسٹری ترقی کی جانب گامزن ہے، عالیہ راجپوت

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ و ماڈل عالیہ راجپوت نے کہا کہ ٹی وی فنکاروں کی بنائی ہوئی فلموں کی کامیابی نے ملک و بیرون ملک جو نئی شناخت بنائی ہے وہ فلم انڈسٹری کے مستقبل کیلئے خوش آئند ہے۔ معیاری کام کسی نے بھی کیا ہواس کا کریڈٹ ملکی سطح پر ہر ایک کو جاتا ہے۔ فنکاروں کا فلموں کی جانب آنا خوش آئند ہے، ذاتی طور پر پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند ہوں تاہم اچھی آفر اور جاندار سکرپٹ کی منتظر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں