فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے،صائمہ

لاہور (شوبز نیوز) فلمسٹار اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ باکس آفس پر فلم کو کامیابی تب ملے گی جب فلم شائقین کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھایا جائے گا نئے ٹیلنٹ کا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے نوجوان فلم میکر اچھی اورمیعاری فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرح کی کہانی اور ایک جیسے کرداروں کو مختلف ناموں کے ساتھ سالہا سال دکھانے کا دور اب چلا گیا۔باکس آفس پر کامیابی اسے ہی ملے گی جو فلم بینوں کو روٹین سے ہٹ کر کچھ دکھائے گا۔ انہوں نے کہا ماضی میں فلم انڈسٹری کے لیے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی تھی۔ آج کل نئے اداکاروں نے ایک بار پھر فلم انڈسٹری کا سابقہ دور واپس لانے کی کوشش شروع کی ہیں جو خوش آئند ہے۔ حکومت کو بھی انڈسٹری کی بحالی کیلئے اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں