فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت کو تعاون کرنا چاہیے’ریشم

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ماضی میں بننے والی فلمیں پروڈیوسرز کو کئی گنا منافع دیتی رہی ہیں مگر وہی پروڈیوسر اب پاکستانی فلموں میں سرمایہ کاری کیلئے تیار نہیں حالانکہ ماضی کی نسبت آج ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ کے حامل نوجوان فنکار موجود ہیں لاہور جو کبھی فلمی سرگرمیوں کا مرکزہوا کرتا تھا آج وہاں کے نگارخانے ویرانی کا منظر پیش کر رہے ہیں جس پر بہت دُکھ ہوتا ہے ہماری فلم انڈسٹری سے اداکاروں’ معاون اداکاروں’ ٹیکنیشن اور کیمرہ مینوں’ لائٹ مینوں اور فلموں کے لیے سیٹ لگانے اور میک اپ کرنے والے ہزاروں افراد کا روزگار ختم ہو چکا اور ان کو بدحالی نے گھیر رکھا ہے حکومت کو اس صنعت پر خصوصی توجہ کرتے ہوئے انڈسٹری کی مالی معاونت کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں