فلم انڈسٹری کی تباہی کے بہت سے افراد ذمہ دار ہیں،بابر علی

لاہور(شوبز نیوز) ماضی کے مقبول فلمی ہیرو بابرعلی کا کہنا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کسی بھی ایک شخص کی غلطی کی وجہ سے نہیں بلکہ متعدد وجوہات کی وجہ سے تباہ ہوئی۔بابرعلی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی، پروگرام کے دوران انہوں نے پرانے اور جدید دور کے فنکاروں کے حوالے سے بھی بات کی اور اعتراف کیا کہ نئے اداکار بھی اچھا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے ماضی میں فلم انڈسٹری کی سیاست، دوستیوں اور گروپ بندی سمیت اپنی فلموں پر بھی بات کی، بابر علی نے اپنی فلم جیوا کو کیریئر کا اہم ترین دور قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ فلم کے بعد ان کا کیریئر بدلا اور بڑھا، فلم انڈسٹری کے زوال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سید نور، شان، سعود اور ریمبو ان کے اچھے ساتھی رہے ہیں، ان سب کا اچھا کام رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اداکار سعود کے بیان کو نہیں سنا جس میں انہوں نے شان اور سید نور کو فلم انڈسٹری کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں