فلم انڈسٹری کے حالات پر ماتم کرنیوالے ہی اسکی بربادی کے ذمہ دار ہیں۔ ہما علی

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ ہما علی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی بربادی میں ان لوگوں کا ہاتھ ہے جو اس کے حالات پر ماتم کرتے نظر آتے ہیں ،جب کسی شعبے میں میر جعفر اور میر صادق جیسے لوگوں کی اکثریت ہو تو پھر تباہی اور بربادی ہی مقدر ہوتی ہے، فلم انڈسٹری میں بھی ایسے لوگوں نے قبضہ کرلیاتھا جس کے بعد فلم انڈسٹری کازوال لازمی ہونا تھا ،اسی طرح ٹی وی ڈرامے کو بھی اسی طرح برباد کیا گیا ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے ہما علی نے کہا کہ لاہو ر جو کبھی ٹی وی ڈرامے کا گڑھ تھا اب اس کی جگہ کراچی ٹی وی ڈرامے کا مرکز بن چکا ہے ۔ میں نے فلم ،ٹی وی اور اسٹیج پر کام کیا ہے اورمیرا تینوں جگہوںپر ایسے لوگوں سے واسطہ پڑا جو صرف مفاد پرست تھے اور ان پر اعتماد کر کے میں نے مالی نقصان بھی برادشت کیا ۔ اب خوش آمدی اور مفاد پرست لوگوں سے کوسو ںدور رہتی ہوں ۔ ہما علی نے کہا کہ میں کسی کو کاپی نہیں کرتی بلکہ اپنی منفرد پہچان بنائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں