فلم بلھا کا 3دن میں 6کروڑ 39لاکھ کا بزنس

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی فلم بلھا نے ریلیز کے پہلے 3 دن میں 6 کروڑ 39 لاکھ روپے کا بزنس کرلیا۔بلھا نے باکس آفس پر زبردست آغاز کیا ہے، فلم کو شائقین کی بھرپور پذیرائی ملی ہے۔پاکستانی فلم نے پہلے 3 دن میں 6 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کیا، پہلے دن 1کروڑ57لاکھ، دوسرے دن 2 کروڑ 36 لاکھ جبکہ تیسرے دن 2 کروڑ 46 لاکھ کی کمائی ریکارڈ کی۔فلم بلھا کو دیکھنے کے لیے ملک بھر میں 30 ہزار سے زائد افراد سینما گھروں کا رخ کر چکے ہیں۔اوورسیز میں بھی فلم بلھا کی دھوم مچ چکی ہے، عید کے 3 دن میں فلم نے 2 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد کا بزنس کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں