فلم بھوت میں ارمیلا مٹوندکر نے شاندار اداکاری کی’ رام گوپال

ممبئی (شوبز نیوز) کرائم، انڈر ورلڈ اور ہارر فلموں کے لیے مشہور ہدایتکار، پروڈیوسر اور اسکراین رائٹر رام گوپال ورما نے انکشاف کیا کہ فلم بھوت کے لیے ارمیلا متوندکر کو کاسٹ کرنے کی وجہ یہ یقین تھا کہ وہ یہ کام کرلیں گی۔64 سالہ ہندی اور تیلگو فلم ساز رام گوپال ورما نے کہا کہ انہوں نے 2003 کی فلم بھوت میں ارمیلا کو اس لیے کیا کیونکہ میں نے انہیں اپنی فلم رنگیلا (1995) کے ایک گانے میں اداکاری کرتے دیکھا تھا۔واضح رہے کہ بھوت باکس آفس پر کامیاب رہی اور اسے ہندی سنیما کی بہترین ہارر فلموں میں شمار کیا جاتا ہے۔اس فلم میں ارمیلا نے ایک ایسی بیوی کا کردار ادا کیا جو کسی آسیب کے زیر اثر آ جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں