فلم ”درشیم 3 ”کے ٹیزر کے ساتھ ریلیز کی تاریخ کا اعلان

ممبئی (شوبز نیوز)ملیالم سپر اسٹار موہن لال نے فلم ”درشیم 3 ”کے ٹیزر کے ساتھ ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اداکار موہن لال نے فلم کا مختصر ٹیزر شیئر کیا اور بتایا کہ فلم 2 اپریل 2026 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی شوٹنگ کا آغاز گزشتہ سال ستمبر میں ہوا تھا، افتتاحی تقریب میں موہن لال کے ساتھ ہدایت کار جیتھو جوزف اور پروڈیوسر انٹونی ہیرومباوور بھی موجود تھے۔تقریب کی تصاویر میں موہن لال کو فلم کا کلیپ بورڈ تھامے ہوئے اور کاسٹ و کریو کے ساتھ مذہبی رسومات میں حصہ لیتے دیکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں