فلم دی کیرالہ اسٹوری 2 کا ٹریلر مذاق بن گیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ کی آنے والی فلم دی کیرالہ اسٹوری 2 کا آفیشل ٹریلر ریلیز ہونے کے چند ہی گھنٹوں کے اندر سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔انڈین میڈیا کے مطابق دی کیرالہ اسٹوری 2 کے ٹریلر پر بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین نے میمز کے ذریعے اس کی مخالفت میں پیش قدمی کی۔ٹریلر کا ایک منظر جس میں ایک زیر حراست خاتون بیف (بڑے کا گوشت) کی پلیٹ کو ٹھوکر مار کر یہ اعلان کرتی ہے کہ بھوکی مر جاں گی لیکن بیف کبھی نہیں کھاں گی، اور پھر اسے زبردستی کھلایا جاتا ہے، آن لائن تمسخر کا خاص نشانہ بنا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں