فلم ریئس کے پوسٹر سے تصویر ہٹانے پر ماہرہ خان کا ردّعمل

لاہور(شوبز نیوز)بھارتی فلم رئیس میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی ماہرہ خان نے فلم پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹائے جانے پر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم لوو گرو کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ماہرہ خان نے بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے۔ جن میں سے ایک شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم رئیس بھی ہے۔لوو گرو کی پروموشن کے دوران ماہرہ خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ بھارت میں فلم رئیس کے پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹانے پر کیسا محسوس کر رہی ہیں،جس پر اداکارہ نے کہا کہ مجھے بالکل بھی پروانہیں اورنہ ہی برا لگا بلکہ میں تو ہنس دی تھی،یہ بہت چھوٹی اور فضول سی حرکت تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں