فلم لو گرو کے ٹریلر نے آتے ہی دھوم مچادی

لاہور (شوبز نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ہمائیوں سعید اور ماہرہ خان کی نئی فلم لو گرو کے ٹریلر نے آتے ہی شائقین کی توجہ حاصل کرلی۔سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی جانب سے پیش کردہ فلم لو گرو کا ٹریلر اتوار کی شب لانچ کیا گیا، انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں فلم کو ہنسی، محبت اور بہت سارے جذبات کا امتزاج قرار دیا گیا ہے۔ٹریلر میں ہمائیوں سعید بظاہر ایک ایسے لڑکے کا کردار ادا کرتے نظر آرہے ہیں جو بہت ساری لڑکیوں سے فلرٹ کرنے میں ماہر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں