فلم میں حسینہ واجد کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ گرفتار

ڈھاکا (مانیٹرنگ ڈیسک) شیخ مجیب الرحمن کی زندگی پر بننے والی فلم مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن میں شیخ حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی بنگلادیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو گرفتار کر لیا گیا۔معروف بنگلا دیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو گزشتہ روز ڈھاکا کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ان پر گزشتہ سال وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے خلاف عوامی احتجاج کے دوران قتل کی کوشش کا سنگین الزام ہے۔ 31سالہ نصرت فاریہ کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ تھائی لینڈ روانہ ہونے والی تھیں۔امیگریشن چیک پوائنٹ پر ان کے خلاف وارنٹ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ گرفتاری جولائی 2024 کے حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں ہوئی، جن کے بعد شیخ حسینہ نے وزارتِ عظمی سے استعفی دیا اور پڑوسی ملک بھارت روانہ ہو گئیں۔خیال رہے کہ نصرت فاریہ نے 2023 کی بنگلادیش اور بھارت مشترکہ فلم مجیب: دی میکنگ آف اے نیشن میں شیخ حسینہ کا کردار ادا کیا تھا، جو ہدایت کار شیام بینیگل نے بنائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں