فلم ڈان 3 کے لیے نئی ہیروئن مل گئی

ممبئی(شوبز نیوز) فلمساز فرحان اختر کی ایکشن تھریلر فلم ڈان 3 میں اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ مرکزی ہیروئن کیلیے اداکارہ کا انتخاب کر لیا گیا۔ممکنہ طور پر ڈان 3 میں شروری واگھ رنویر سنگھ کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ پروجیکٹ میں ان کی جگہ اداکارہ کیارا اڈوانی کے جانے کے بعد بنی ہے۔یہ دعوی ذرائع کی جانب سے کیا جا رہا ہے شروری واگھ اور ایک اور نامور اداکارہ کے ناموں پر غور کیا جا رہا تھا لیکن فلمسازوں نے شروری واگھ کے نام کو فائنل کیا، ایکسل انٹرٹینمنٹ کی ٹیم انہیں بورڈ میں شامل کرنے کیلیے بہت پرجوش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں