فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں میں شاہ رخ پہلی چوائس تھے’سورج بھرتیا

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان جو بھارت کے صف اول کے اداکار ہیں، انھوں نے بالی ووڈ کے کئی بڑے ہدایتکاروں کے ساتھ کام کیا ہے لیکن وہ اب تک سورج بھرجاتیا کی ہدایتکاری میں بننے والی کسی فلم میں کام نہیں کرسکے ہیں۔ مارواڑی جین خاندان سے تعلق رکھنے اور ممبئی میں پیدا ہونے والے 60 سالہ سورج بھرجاتیا سے حال ہی میں میڈیا ادارے بالی ووڈ ببل نے جب یہ پوچھا کیا انھوں نے کبھی شاہ رخ خان سے کسی فلم میں کام کے حوالے سے بات کی تو اس پر انھوں نے کہا کہ ان کی 1999 کی فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں میں جو کردار سیف علی خان نے کیا اس میں ان کی پہلی چوائس شاہ رخ خان تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں