فلور ملز عوام کو غذائیت سے بھر پور آٹا فراہم کریں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملرز برائے نیوٹریشن اتحاد پاکستان کے تعاون سے نیوٹریشن انٹرنیشنل نے وسیع پیمانے پر فوڈ فورٹیفیکیشن کیلئے اتحاد ملرز برائے نیوٹریشن کے زیراہتمام فیصل آباد ڈویژن کی تمام فلو رملز کی حوصلہ افزائی اور اضافی غذائیت والے آٹے کی پیداوار کی تیاری کے طریقہ کار کے متعلق ان کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام میں ڈویژن کی تمام 70 فلور ملز نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن سے عاصم رضا(سابق چیئر مین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن)اور ریاض اللہ خان (چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب)، عامر رفیق (سینئر وائس چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسویسی ایشن پنجاب)اور افتخار احمد مٹو (سابق چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب)نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اس کے علاوہ فیصل آبادسے چودھری شفیق انجم(چیئرمین فیصل آباد فلور ملز ایسوسی ایشن) اور ممبران فلو ر ملز ایسوسی ایشن نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس پروگرام میں فیصل آباد ریجن کے اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اور چنیوٹ سے فلور ملز مالکان شریک ہوئے۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا اس کے بعد زونل منیجر مظفر نے پروگرام کا تعارف اور فیصل آباد ریجن میں اس کی پراگرس پہ بات کی اور ملز مالکان کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد نیوٹریشن انٹرنیشنل کے محمد دا ود مفتی پروگرام منیجر پنجاب نے ٹریننگ کے مقاصد، اس کی ضرورت اور اس کی اہمیت کے متعلق بات کی۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد فلور ملرز کو بہتر طریقے سے کھانے میں غذائی اجزا (مائیکرو نیوٹرینٹس آئرن، فولک ایسڈ، زنک،اور وٹامن B-12) شامل کرنے میں مدد دینا اور اس بات کو یقینی بنانا کہ یہ عمل صیح طریقہ سے اور مسلسل جاری رہے گا۔ اس کے علاوہ اس پروگرام میں خواتین کی قیادت کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے۔ اور ملرز فار نیوٹریشن پراجیکٹ کے تحت پاکستان میں مائیکرو نیوٹرینٹس (اجزائے صغیرہ)کی کمی کو کم کیا جا سکے۔ اس تربیتی پروگرام میں شرکا کو فوڈ فورٹیفیکیشن ریگولیٹری تعمیل اور فوڈ فورٹیفیکیشن، معیارات اور جانچ کے طریقوں سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔اس تقریب میں فلور ملز کی طرف سے مختلف عہدیدران نے بھی شرکا ء سے بات چیت کی جس میں حاجی عبداللہ خان دمٹر نے بات چیت کرتے ہوئے فوڈ فورٹیفیکیشن پروگرام کو سراہا اور اس بات پر زور دیا، کے فلور ملز صرف سادہ آٹا ہی پسائی نا کریں بلکہ عوام کی غذائی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے غذائیت سے بھر پور آٹابنائیں۔ اس کے علاوہ افتخار احمد مٹو نے بات چیت کرتے ہوئے پروگرام کو سراہا اور اس پہ تعان کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کے یہ کیونکہ عام عوام کی فلاح کے لیئے پروگرام ہے بطور ذمہ دار شہری ہمارا تعاون ہر ممکن حد تک اس کے ساتھ رہے گا۔ اس کے علاوہ ریاض اللہ خان چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے شرکا ء سے با ت چیت کرتے ہوئے پروگرام کی اہمیت اور ضرورت پہ بات کرتے ہوئے کہا کے ہم ہر ممکن حد تک پروگرام کی کامیابی کے لیئے کردار ادا کرتے رہیں گے لیکن فورٹیفیکیشن آٹے کی لاگت اور گورنمنٹ سطح پر اس پہ مناسب قانون سازی نا ہونے کی وجہ سے ہم اس میں مسائل کا شکار ہیں جس کا تدارک ضروری ہے۔ سابق چیئرمین پاکستان فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضا احمدنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے یہ پروگرام عام عوام کی فلاح کا منصوبہ ہے اور تمام ملز اس بات پر راضی ہیں لیکن کاروباری حالات کے پیش نظر ملز مالکان پریمکس کی قیمت کی شفٹنگ اور عوامی سطح پر اس کی آگاہی ملز مالکان کو اس معاملہ میں سہولت فراہم کر سکتی ہے۔تقریب کے اختتام پر شرکا میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کی گئی اور تقریب میں شامل ملز مالکان کا شکریہ ادا کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں