28

فلور ملز مالکان نے ناقص سرکاری گندم اٹھانے سے انکار کردیا

سرگودھا (بیورو چیف) فلور ملز مالکان نے ناقص سرکاری گندم اٹھانے سے انکار کردیا اپنے خرچے پر گندم لانے اور سرکاری کنٹرول پر آٹا بیچنے پر مجبور کیا جارہا ہے جس سے نہ صرف ہماری بدنامی ہوتی ہے بلکہ ہماری ساکھ کو بھی نقصان پہنچتا ہے محکمہ خوراک کی جانب سے بے جا پابندیاں لاگو ہونے سے ہم مذکورہ ریٹ پر آٹا مارکیٹ کو فراہم نہیں کرسکتے ان خیالات کا اظہار فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد نسیم حسن’ رائو ساجد محمود’ مہر محمد امجد لک’ حاجی محمد اکرم’ شاہ زیب لک سمیت دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت نئی گندم کی ریلیف پالیسی میں سبسڈی ختم کرنے کے باوجود سرگودھا سمیت دیگر فلور ملز کو اپنے خرچے پر جنوبی پنجاب سے گندم لانے پر مجبور کیا جارہا ہے جو ظلم کے مترادف ہے محکمہ خوراک کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر اپنے اپنے اضلاع کے سرکاری گوداموں سے فلور ملز مالکان کو گندم فراہم کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں