فلپائنی حکومت نے توانائی ایمرجنسی نافذ کردی

منیلا (این این آئی)آبنائے ہرمز کی بندش اور خلیجی ممالک میں تیل تنصیبات پر حملوں کے باعث پیڑول و گیس کی قلت سے نمٹنے کے لیے فلپائن نے فیصلہ کن اقدام اٹھالیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائن کے صدر فرڈیننڈ مارکوس جونیئر نے ملک میں قومی توانائی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔صدارتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطی میں جاری جنگ کے باعث ایندھن کی فراہمی اور توانائی کے نظام کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔فلپائنی صدر نے کہا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، خصوصا ایران سے جڑی صورتحال، عالمی تیل کی ترسیل کو متاثر کر سکتی ہے جس کے نتیجے میں فلپائن جیسے درآمدی ممالک کو شدید دبا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔انرجی ایمرجنسی کے نفاذ کے فیصلے کے بعد توانائی کے شعبے میں ہنگامی اقدامات کیے جائیں گے۔ جن میں ایندھن کے ذخائر میں اضافے اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے توانائی کے متبادل ذرائع استعمال کرنے کو فروغ دیا جائے گا۔علاوہ ازیں غیر ضروری توانائی کے استعمال کو محدود کرنے کے لیے بھی پالیسی اقدامات زیر غور ہیں تاکہ ایندھن ذخائر میں کمی نہ ہو اور تیل و گیس کا استعمال صرف نہایت ضروری کاموں کے لیے مخصوص کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں