فلک شبیر کی آواز میں ”شیر” کے او ایس ٹی نے دھوم مچا دی

لاہور (شوبز نیوز) اداکار دانش تیمور اور سارہ خان کے نئے ڈرامہ سیریل شیر کا او ایس ٹی جاری کردیا گیا۔ڈرامہ سیریل شیر کا او ایس ٹی چند گھنٹوں قبل جاری کیا گیا جس میں سارہ خان کے شوہر و گلوکار فلک شبیر نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔گانے کے بول تیرے نال پیار وے ہیں جبکہ اس میں دانش تیمور اور سارہ خان کی محبت دکھائی گئی ہے۔شیر کے ہدایت کار ریحان طالش ہیں جبکہ اس کی کہانی زنجابیل عاصم شاہ نے لکھی ہے۔او ایس ٹی کو یوٹیوب پر ہزاروں کی تعداد میں ناظرین دیکھ چکے ہیں، اور فلک شبیر کی آواز کے ساتھ ساتھ سارہ خان کی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں