فلک شبیر کی اہلیہ سارہ خان کو سرپرائز گفٹ دینے کی ویڈیو وائرل

لاہور (شوبز نیوز) گلوکار فلک شبیر کی اہلیہ و اداکارہ سارہ خان کو سپرائز گفٹ دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلک شبیر نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اہلیہ سارہ خان کو گلاب کے پھولوں کا گلدستہ دے رہے ہیں۔انہوں نے ویڈیو کے بیک گرانڈ میں اپنا گانا چاہت میری لگایا ہوا ہے۔ویڈیو میں فلک شبیر نے بتایا کہ ان کا گانا چاہت میری ریلیز ہوچکا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ بیگم یہ آپ کے لیے ہے۔ گلوکار نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں