فلیش لائٹس والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ٹریفک پولیس کی جانب سے تیز فلیش لائٹس کے استعمال کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا گیا۔ شہری اپنی گاڑیوں پر ایسی لائٹس کا استعمال ہرگز نہ کریں جو دیگر ڈرائیورز کی دیکھنے کی صلاحیت کو متاثر کریں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تمام سرکل آفیسرز، سیکٹر انچارجز اور فیلڈ سٹاف کو بلاامتیاز کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دیں شہری سڑکوں پر کسی بھی قسم کی ٹریفک دشواری کی صورت میں ٹریفک ہیلپ لائن 1915پر کال کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں