فلیٹ بیچ کر دوست کو پیسے دیئے جو آج تک واپس نہیں ملے’ غزالہ جاوید

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے بتایا ہے کہ معین اختر نے ان کا ادھار چار سال کے بعد کس طرح واپس کیا تھا۔نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ غزالہ جاوید نے بتایا کہ میں لاہور میں تھی وہاں معین اختر کا اسٹیج شو چل رہا تھا انہوں نے اپنا فون مجھے دے دیا تھا کہ کوئی فون آئے تو بات کرلینا۔غزالہ جاوید کے مطابق کراچی سے بھابھی کا فون آیا وہ کہنے لگیں میرا کارڈ چل نہیں رہا، میں نے بتایا کہ غزالہ بات کررہی ہوں پھر انہوں نے کہا کہ مجھے پیسوں کی ضرورت ہے تو معین کہاں ہیں، میں نے بتایا کہ وہ اسٹیج پر ہیں، شام کا وقت تھا بینک بند ہوچکے تھے اور کارڈ ان کا نہیں چل رہا تھا۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے اپنے ڈرائیور کو فون کیا اور ان کے گھر پیسے بھجوا دیے۔انہوں نے بتایا کہ معین اختر کا جب اسٹیج شو ختم ہوا تو میں نے بتایا کہ بھابھی کا فون آیا تھا انہیں پیسوں کی ضرورت تھی تو میں نے بھجوا دیے ہیں۔غزالہ جاوید نے کہا کہ معین اختر کہنے لگے کہ تم مجھے بتا دو کتنے پیسے ہیں میں بھجوا دوں گا پھر بات آئی گئی ہوگی اور چار سال گزر گئے میں بھی بھول گئی۔اداکارہ نے بتایا کہ چار سال کے بعد معین اختر میرے پاس آئے اور کہنے لگے کہ میں نے ایک خواب دیکھا کہ مجھے بتا کہ میں نے تمہارا ادھار واپس کرنا ہے، میں کہنے لگی نہیں کوئی ادھار نہیں دینا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں