فنکاروں کا اصل ایوارڈ لوگوں کی محبت ہوتا ہے، ثروت

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ وماڈل ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ فلم کی کامیابی اورفلاپ ہونا ایک ایسا عمل ہے جس پرکسی کا کنٹرول نہیں۔ ثروت گیلانی کہا کہ ٹی وی ڈراموں میں حقیقت کے قریب کردار نبھانے پرناظرین کا پیار اکثر آٹ ڈور شوٹنگزپر ملتا رہتا ہے۔ کوئی اپنی فیملی کے ساتھ تصویر بنواتا ہے توکوئی آٹوگراف لیتا ہے۔ ایک فنکارکی کامیابی کا اصل ایوارڈ لوگوں کا پیارہی ہوتا ہے۔ جہاں تک بات پاکستانی ڈراموں کی بیرون ممالک مقبولیت کی ہے توہمارے ڈراموں نے بھارت میں دھوم مچارکھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں