فنکاروں کو اپنے کام کے ذریعے دنیا کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے’ عمران عباس

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی تازہ پاکستان مخالف پروپیگنڈا فلم دھرندھر پر سرحد کی دونوں جانب ملے جلے ردِعمل سامنے آئے ہیں، اگرچہ کئی افراد نے فلم کو تکنیکی طور پر اچھی کاوش قرار دیا، مگر اکثریت نے اس کی بھاری بھرکم پروڈکشن کے پیچھے چھپی ایک اور بھارتی سازش کو بھانپ لیا، جس کا مقصد ہمسایہ ملک کو منفی انداز میں پیش کرنا تھا۔اداکار عمران عباس بھی اس بحث میں شامل ہوئے اور انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے فلم سازوں کو آڑے ہاتھوں لیا کہ وہ فلموں کو نفرت، دشمنی اور تقسیم کے اوزار بنا رہے ہیں۔اداکار نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت یا پاکستان کا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں