فنکاروں کو بولنے کی اجازت نہیں ہے، مصطفی قریشی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی نے کہا کہ اس ملک کے فنکار بولنا چاہتے ہیں مگر انہیں بولنے کی اجازت نہیں ہے۔ وہ کراچی پریس کلب میں سینئر صحافی اطہر جاوید صوفی کی سالگرہ کی تقریب میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی ٹی وی کراچی کے جنرل منیجر امجد حسین شاہ ، سینئر پروڈیوسر اقبال لطیف ،کا میڈین حنیف راجہ ،کاشف خان،گلوکار حسن جہانگیر ،تنویر آفریدی ،گلو کارہ شبانہ کوثر ،شاذیہ کوثر ،سنئیر صحافی مقصود یوسفی ،اے ایچ خان زادہ،سیکریڑی کراچی پریس کلب سہیل افضل،پرویز مظہر ،عبدالوسیع قریشی ،رضوان صدیقی ،ولی اللہ ،ارشد ملک ،سردار لیاقت ،نیو پورٹ کے نادر علی پی ٹی سی ایل یونین کے سابق عہدے دار صابر حسین ،جاوید صوفی کے صاحبزادے عمیر جاوید سمیت دیگر مہمانان گرامی نے اطہر جاوید صوفی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی اور ان کی صحت کے ساتھ لمبی عمر کی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں