فنکار صرف خوبصورتی کی بنا پر اپنی پہچان نہیں بنا سکتا،صبا قمر

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ کوئی بھی فنکار صرف خوبصورتی کی بنا پر نام نہیں کما سکتا بلکہ اس کیلئے فن کے رموز پر بھی عبور حاصل ہونا چاہیے،مشکل وقت کے دوستوں کو فراموش کیا ہے اور نہ ایسا کر سکتی ہوں، ایسے لوگ زندگی کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز سمیت کوئی بھی شعبہ ہو اگر آپ اس کی مہارت نہیں رکھتے تو آپ آگے نہیں بڑھ سکتے۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ شوبز میں خوبصورت چہرے ہی کامیابی حاصل کرتے ہیں بلکہ اس کے برعکس فن پر عبور رکھنے والوں نے زیادہ نام کمایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے ماضی کو کبھی نہیں بھولتی اور خاص طور پر مشکل حالات میں جن دوستوں نے ساتھ دیا ہے انہیں زندگی میں کبھی فراموش نہیں کر سکوں گی، میں زیادہ دوستیاں نہیں کرتی، دوستی کے لئے بھی ایک معیار رکھا ہوا ہے جس میں مخلص،سچا اور کھرا ہونا پہلی شرط ہے مزید کہا کہ میں نے جب شوبز میں قدم رکھا تو اس وقت ہی تہیہ کرلیا تھا کہ میں محنت سے آگے بڑھوں گی اس لئے میں نے بہت جلد مقام حاصل کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں