فنکار کو قومیت سے ہٹ کر پرامن مستقبل کیلئے کام کرنا چاہیے’ مہوش حیات

لاہور(شوبز نیوز) اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں اداکار یا اداکارہ ہونا کافی نہیں بلکہ شائقین سے ملنے والی عزت اور طاقت کو استعمال کرتے ہوئے اپنے معاشرے، ملک یا دنیا کے مسائل کے حل میں بہتری لانی چاہئے۔ان کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ فنکار کو قومیت سے ہٹ کر پرامن مستقبل کیلئے کام کرنا چا ہئے۔یہ بہت ضروری ہے کہ جو مسائل اہم ہیں ان کو اجاگر کریں، ان پر بات ہونی چاہئے۔میں سمجھتی ہوں دنیا میں کچھ بھی ناممکن نہیں ہے اور اگر سب متحد ہو کر ایک قوت بن کر ایک ہی سمت میں کام کریں تو ایک پرامن معاشرہ تشکیل دیاجاسکتاہے مزید کہاکہ میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ہر ایک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کروں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں