فن لینڈ حادثہ’3رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے فن لینڈ میں جھولہ سے گر کر 12سالہ بچی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کے فوری بعد فن لینڈ کو سیل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کرادیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعہ کی انکوائری کیلئے 3رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کمیٹی کے کنوینئر جبکہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسراور سول ڈیفنس آفیسر ممبران ہونگے۔ انکوائری کمیٹی 48گھنٹے کے اندر تحقیقات مکمل کرکے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ پیش کریگی۔ سول لائن پولیس کی جانب سے بچی کے والد کی مدعیت میں واقعہ کے مقدمہ کا بھی اندراج کرلیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ذمہ داران کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ جاں بحق بچی کے لواحقین کے غم میں برابر شریک ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں