فواد اور ماہرہ خان پاکستان کی بھرپور نمائندگی کرتے ہیں’ فرحان سعید

لاہور (شوبز نیوز) اداکار و گلوکار فرحان سعید نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ماضی کے مقبول ڈرامے سنو چندا کا تیسرا سیزن ضرور آئے گا۔فرحان سعید نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام میں ان سے سوال کیا گیا کہ اگر کسی عالمی ایونٹ میں انہیں پاکستانی کی نمائندگی کے لیے کسی اداکار یا اداکارہ کا انتخاب کرنے کا موقع ملے تو وہ کس کا انتخاب کریں گے؟فرحان سعید نے جواب دیا کہ وہ ماہرہ خان اور فواد خان کو منتخب کریں گے کیونکہ وہ پاکستان کی بہترین نمائندگی کرتے ہیں اور لوگوں میں ان کی مقبولیت بھی بہت زیادہ ہے۔گلوکار نے کنسرٹس کے دوران گلوکاروں کے غصے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس کی کئی وجوہات ہوتی ہیں۔ان کے مطابق کبھی کبھار جب گلوکار پرفارم کر رہے ہوتے ہیں تو وہ اتنے پرجوش ہو جاتے ہیں کہ انہیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا ردعمل دے رہے ہیں، اس کے علاوہ بعض اوقات جب شائقین میں سے کوئی فیملی یا کسی اور کے ساتھ بدتمیزی کرتا ہے تو گلوکار کو غصہ آ جاتا ہے کیونکہ وہ اسٹیج سے سب کچھ واضح طور پر دیکھ سکتے ہیں۔فرحان سعید نے سنو چندا کے تیسرے سیزن کے حوالے سے کہا کہ ڈراما کچھ وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار ہو گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں