فواد خان نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بتا دی

لاہور (شوبز نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان نے سوشل میڈیا سے دوری کی وجہ بیان کردی۔اداکار فواد خان نے ماہرہ خان کے ساتھ نجی ٹی وی کے ساتھ شرکت کی جہاں مداح نے یہ سوال پوچھا کہ آپ سوشل میڈیا پر نظر نہیں آئے اس کی وجہ کیا ہے؟جواب میں اداکار نے کہا کہ بہت سارے لوگ سوشل میڈیا کے فعال صارفین ہیں تو اگر میں سوشل میڈیا کے بارے میں کچھ کہوں گا تو وہ برا مان جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ کہوں گا کہ اگر مداح مجھ سے ملنا چاہتے ہیں تو مجھے ان سے مل کر خوشی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں