فواد خان کی پاکستان آئیڈیل سیزن2 میں شرکت پر حمیرا ارشد برہم

لاہور (شوبز نیوز) ماضی کی مقبول پلے بیک گلوکارہ حمیرا ارشد نے فواد خان کی پاکستان آئیڈل سیزن 2 میں بطور جج شمولیت پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فنکاروں کو جج نہیں بننا چاہیے جن کا موسیقی سے کوئی تعلق ہی نہیں۔حمیرا ارشد نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے فواد خان کی پاکستان آئیڈل میں بطور جج موجودگی پر سخت اعتراض اٹھایا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ سے ایسا ہوتا آیا ہے کہ موسیقی سے تعلق نہ رکھنے والے فنکاروں کو جج پینل میں شامل کیا جاتا ہے اور اب بھی یہی ہورہا ہے۔حمیرا ارشد کے مطابق ججز کو خود سوچنا چاہیے کہ جب ان کا موسیقی سے کوئی تعلق نہیں تو وہ نئے ٹیلنٹ کو کس طرح پرکھ سکتے ہیں اور اگر وہ خود جانتے ہیں کہ انہیں موسیقی کا علم نہیں تو انہیں ایسے پروگرامز میں شرکت سے خود ہی انکار کردینا چاہیے۔گلوکارہ نے کہا کہ موسیقی سے ناواقف افراد کو جج پینل میں بٹھانے کے بجائے ان جیسے یا دیگر پیشہ ور فنکاروں کو موقع دیا جانا چاہیے، مگر شاید ایسے پروگرامز کی انتظامیہ اسپانسرز کے دبا یا مقبول ناموں کی وجہ سے ایسا نہیں کر پاتی۔ان کے مطابق جن شخصیات کو موسیقی کا علم نہیں انہیں چاہیے کہ وہ بحیثیت سیلیبرٹی تو پروگرام کا حصہ بن جائیں مگر بطور جج شامل نہ ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی شرکا نے ان سے کوئی تان لگانے کو کہا تو وہ ایسا نہیں کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں