فوجی جوان دن رات سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں

ساہیوال(بیورو چیف) معرو ف سینئر کالم نگار میاں بابر صغیرنے کہا ہے کہ ہماری پرامن نیندیں، ہمارے محفوظ گھر، اور ہماری آزاد فضاء یہ سب ان بہادر سپوتوں کی مرہونِ منت ہیں جو اپنی جانیں ہتھیلی پر لیے، موسموں کی سختیاں جھیلتے ہوئے، دن رات وطن کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہیں۔افواجِ پاکستان صرف ایک ادارہ نہیں، بلکہ عزم و ہمت کی ایک لازوال داستان ہے۔ بری فوج کے جوانوں کے قدموں کی دھمک ہو، فضائیہ کے شاہینوں کی بلند پروازی ہو، یا بحریہ کے محافظوں کا سمندر جیسا گہرا عزم ہو، ہر محاذ پر انہوں نے ثابت کیا کہ وہ اس دھرتی کے حقیقی محافظ ہیں۔ہم اپنے ان گمنام ہیروز، غازیوں کی ہمت، اور شہداء کے لہو کو سلام پیش کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں